ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جگدیش کارنت کے خلاف شکایت واپس لی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر سے ایچ جے وی کا مطالبہ 

منگلورو : جگدیش کارنت کے خلاف شکایت واپس لی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر سے ایچ جے وی کا مطالبہ 

Fri, 26 Nov 2021 19:55:46    S.O. News Service

منگلورو،26؍ نومبر (ایس او نیوز) ڈپٹی کمشنر کا کالر پکڑنے اور دفتر پر ہلہ بول کرنے جیسی اشتعال انگیز باتیں کہنے والے ہندو جاگرن ویدیکے ریجنل آرگنائزنگ سیکریٹری جگدیش کارنت کے خلاف ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا نے جو پولیس کے پاس شکایت درج کی تھی اب اسے واپس لینے کے لئے ایچ جے وی نے دباو بنانا شروع کیا ہے ۔

اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ جے وی علاقائی سیکریٹری رادھا کرشنا آدھینتیا نے کہا کہ ہندوتوا کے مقدس مقاصد پورے کرنے کی ذمہ داری نبھانے والے جگدیش کارنت کے خلاف پولیس میں درج کی گئی شکایت ڈپٹی کمشنر کو واپس لینا چاہیے ۔ 

رادھا کرشنا نے کہا کہ پولیس کی طرف سے جگدیش کارنت کے خلاف کیس رجسٹر کرنے کا مطلب یہ ہے کرنجیشورا مندر کے تقدس کے تحفظ کے لئے بلند ہوتی ہوئی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس لئے ڈی سی سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ جگدیش کارنت کے خلاف اپنی شکایت واپس لیں ۔ 

رادھا کرشنا نے پولیس پر بھی الزام لگایا کہ وہ مندر پر لہراتا ہوا بھگوا جھنڈا بھی اتارنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ اور اگر ایسا ہوا تو اس اقدام کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا ۔


Share: